لاکھوں روپے کمانے والی علیزہ سحر کے مہر کی رقم کتنی رکھی گئی؟

گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم رواں ماہ کے آغاز میں علیزہ سحر نے شادی کرلی۔
علیزہ سحر نے اپنے رشتہ دار دل محمد کمہار سے شادی کی، انہوں نے اپنی مہندی، برات اور ولیمہ کی تقریب کی ویڈیوز اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیں جہاں ان کے مداحوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دی۔
چینل پر اپ لوڈ کی گئی شادی کی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ اس نے 15 ہزار روپے کے جہیز پر دل محمد سے شادی کی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے چند شرائط رکھی تھیں جس کے بعد ان کی شادی ہوئی۔ ٹک ٹاکر کی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا۔ .
دوسری شرط یہ تھی کہ علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہے گی اور بلاگنگ جاری رکھے گی اور اپنی کمائی صرف اپنے والدین کو دے گی۔
یاد رہے کہ دل محمد نے شادی سے قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کی اہلیہ علیزہ سحر کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔واضح رہے کہ علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اوروی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گاؤں کا دیہاتی ماحول دکھاتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔