عمران خان سے نیب افسران 13 گھنٹے مسلسل تفتیش کرتے رہے

نیب کے مختلف افسران تفتیش کے لیے دن بھر وقفے وقفے سے جیل پہنچتے رہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن علی خان کے تفتیشی افسر اتوار کی صبح ساڑھے 9 بجے اڈیالہ جیل پہنچے۔

جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص ساڑھے گیارہ بجے جیل پہنچے اور تفتیش میں حصہ لیا۔ اس کے بعد 4.30 بجے نیب کے ایک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عزیر احمد سینٹرل جیل اڈیالہ پہنچے اور تفتیشی ٹیم کے ہمراہ تفتیش کی۔

جس کے بعد رات 9 بجے نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحمن طیب سندل جیل اڈیالہ پہنچے اور تفتیشی ٹیم میں شامل ہوئے اور پھر شام کی شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزیر احمد جیل سے باہر چلے گئے۔

نیب ٹیم نے 190 ملین پاؤنڈز اور القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے دن بھر 12 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی۔ نیب ٹیم تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص اتوار کو گیارہ بج کر پندرہ منٹ پر جیل سے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت پیر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی جس میں نیب نے پیش رفت رپورٹ جمع کرانی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔