111
ڈیوس کپ کی 123 سالہ تاریخ میں 1976 کے بعد جینک سنر نے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی منارکو کو شکست دے کر دوسری بار اٹلی کے لیے ٹائٹل اپنے نام کیا۔دنیا کے چوتھے نمبر کے جانک سنر نے اپنے ہفتے کا اختتام پانچ میچوں کی جیت کے سلسلے میں کیا کیونکہ اس نے ہفتے کے روز سیمی فائنل میں سربیا کے ٹینس لیجنڈ نوواک جوکووچ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اپنےاکاؤنٹ پر جنک سنر کی جیت کا جشن مناتے ہوئے لکھا کہ یہ تاریخی نتیجہ ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں اور تمام عملے کو ٹیلنٹ اور عزم دکھانے پر مبارکباد۔