میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی نے حال ہی میں میسوری کے ایک 63 سالہ شخص کا عجیب کیس شائع کیا جس کی آنتوں میں مکھی رہتی تھی۔اس بزرگ کو بڑی آنت کے کینسر کی معمول کی اسکریننگ کے لیے دیکھا گیا اور مسوری کے ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے کالونیسکوپی کی سفارش کی۔کالونیسکوپی ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں کسی بھی طبی پیچیدگیوں کی جانچ کرنے کے لیے بڑی آنت میں کیمرہ ڈالا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کچرا اٹھانےکا پہلا ورلڈ کپ،برطانیہ نے میدان مار لیا
ڈاکٹروں کو کولونوسکوپی کے دوران مریض کے ٹرانسورس کالون (بڑی آنت کے اوپری حصے) میں مکھی ملی، جو حیرت انگیز طور پر زندہ تھی اور معدے میں موجود گیسٹرک ایسڈ سے کسی طرح بچ گئی تھی۔ڈاکٹروں نے امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی میں لکھا ہے کہ یہ کیس ایک بہت ہی نایاب کالونیسکوپک دریافت کی نمائندگی کرتا ہے۔ مکھی ٹرانسورس کالون تک کیسے پہنچی یہ ایک معمہ ہے۔