۔سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں حاضری معمول کے مطابق ہے جب کہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں، دکانیں اور ریسٹورنٹس کے کھلنے کے اوقات بھی تبدیل ہو گئے ہیں تاہم شہریوں کے لیے ماسک کی پابندی برقرار ہے۔
دوسری جانب ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ شہریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں گزشتہ 6 روز میں اسموگ سے متاثرہ 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ فضائی آلودگی کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا۔
دوسری جانب شہریوں کو آج بھی فضائی آلودگی سے نجات نہ مل سکی، لاہور فضائی آلودگی کے حوالے سے 376 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
مال روڈ کے علاقے کی ہوا کا معیار 424، امیر ٹاؤن کے علاقے کا AQI 473 اور DHA کا ایئر کوالٹی انڈیکس 300 ہے۔