168
کروڑ پتیوں نے لندن چھوڑ کر دبئی، پیرس، سڈنی، نیویارک اور موناکو جانا شروع کر دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2022 تک برطانیہ سے تقریباً 12,500 کروڑ پتی دوسرے ممالک میں منتقل ہوئے جب کہ اس سال مزید 3,200 کروڑ پتی افراد کے لندن چھوڑنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ نے ٹیکسوں میں اضافہ کیا ہے اور وہاں کا صحت کا نظام بھی ابتر ہوگیا ہے۔ NHS میں مریضوں کے علاج کے لیے انتظار کے اوقات اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔