169
شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر بیان میں لکھا کہ گزشتہ شام مجھ پر حملہ ہوا، نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا، حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پر کیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئیں، شکر ہے میری بیوی اور بچے محفوظ رہے لیکن مجھے کچھ چوٹیں آئیں۔
شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ میری حالت خطرے سے باہر ہے اور میں ان حملوں سے نہیں ڈروں گا۔