یہ الیکٹرک فلائنگ مسافر بردار جہاز سویڈن کی ایک کمپنی Candela Technology AB نے تیار کیا ہے۔اس کا نام Candela P12 ہے جو 12 میٹر اونچا ہے۔یہ ایک وقت میں 30 مسافروں کو لے جا سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق Candela P12 29 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ‘اڑسکتا ہے۔کمپنی نے مزید کہا کہ یہ سواری پانی میں سفر کرنے کا طریقہ بدل دے گی۔جہاز اپنے نچلے حصے کو پانی کی سطح سے اوپر اٹھا کر ‘اڑنےکے لیے ہائیڈروفائل کا استعمال کرتا ہے۔ہائیڈرو فوائل پانی کی رگڑ کو کم کرتے ہیں اور جہاز کو روایتی کشتیوں کے مقابلے زیادہ رفتار سے سفر کرنے دیتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس میں 2 انجن استعمال کیے گئے ہیں جن کی طاقت 252 کلو واٹ بیٹری ہے جبکہ اس کا ڈیجیٹل فلائٹ کنٹرول سسٹم لہروں، ہوا اور پانی میں کرنٹ کی بنیاد پر ہائیڈرو فوائلز کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔کمپنی نے قیمت نہیں بتائی لیکن کہا کہ 2024 سے سویڈن کے دو شہروں کے درمیان الیکٹرک سواری چلے گی جو 55 منٹ کا سفر 25 منٹ میں طے کرے گی۔