عمران خان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پا ئونڈ سکینڈل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت قانون کے اعلامیے کے مطابق احتساب عدالت توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرے گی۔

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔

بشریٰ بی بی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کریں گی، عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت 29 نومبر تک منظور کرلی۔

احتساب عدالت توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت کرے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف سائفر کیس جوڈیشل کورٹ میں کھولنے کا حکم دیا تھا تاہم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے گا ٹرائل اب جیل میں اوپن ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔