بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن ایئرلائن لفتھانزا کے مسافر طیارے نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی یہ طیارہ سوئٹزرلینڈ کے شہر میونخ سے بنکاک جا رہا تھا۔
بھارت میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل طیارے نے پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی تاہم اجازت نہ ملنے کے باعث پائلٹ نے نئی دہلی میں لینڈنگ کی جہاں دونوں مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا۔
اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر میاں بیوی کو سیکیورٹی کے حوالے کرنے کے بعد طیارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔ مسافر کے شریک حیات کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ بھارتی ایوی ایشن حکام نے مسافر جوڑے کے حوالے سے جرمن سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے اور ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ جوڑے کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا یا سفارت خانے بھیجا جائے گا۔
اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد جوڑے نے پرواز کے عملے سے اپنے رویے پر معذرت کی اور ان سے اپنا سفر جاری رکھنے کی درخواست کی۔