جنگ بندی ختم،اسرائیل کے غزہ پر حملے شروع،مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی 24 نومبر کو شروع ہوئی تھی جس میں دو بار توسیع کی گئی تھی اور یہ جنگ بندی جمعہ کی صبح بغیر کسی توسیع کے ختم ہو گئی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 7 روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شمالی غزہ میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔حماس نے جنگ بندی کے ساتویں روز مزید 8 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔

فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرقی علاقے پر بمباری کی اور غزہ کے مغربی علاقے پر بھی بمباری جاری ہے جب کہ اسرائیلی جاسوس طیارے غزہ پر نچلی پروازیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنگ بندی کا ساتو اں دن ،حماس نے مزید 8 اسرائیلی رہا کر دئیے

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا ہے جب کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح غزہ سے ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا جسے اسرائیلی فوج نے ٹریس کیا جب کہ راکٹ حملے کے بعد علاقے میں سائرن بھی بجائے گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com