رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔گزشتہ دنوں افغانستان کی وزارت خارجہ کے تحت ہونے والی آن لائن میٹنگ میں ممبئی کی قونصل جنرل ذکیہ وردک اور حیدرآباد کے قونصل جنرل سید محمد ابراہیم خیل نے شرکت کی جس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
بلومبرگ نے ایک سابق افغان سفیر کے حوالے سے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی طرف سے تعینات کئی سفارتی اہلکار اپنی ملازمتوں سے مستعفی ہو چکے ہیں اور جو باقی رہ گئے ہیں وہ طالبان کی حمایت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں افغان سفارت خانہ 24 نومبر کو بند کر دیا گیا تھا، حال ہی میں افغان نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی نے بھارت میں سفارت خانہ کھولنے کی توقع ظاہر کی تھی۔
104