ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکی 4 گھنٹے سے جیل سے باہر ہیں لیکن جیل حکام بہن سے ملنے سے کتراتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی حکم اور امریکی حکام کی منظوری کے بعد اپنی بہن سے ملنے امریکا آئی تھیں تاہم جیل حکام کا کہنا تھا کہ ملاقات کے کمرے کی چابی گم ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا کی ہائی سیکیورٹی جیل میں قید ہیں لیکن جیل حکام کی جانب سے بہانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جیل حکام سے درخواست کی کہ وہ مجھے صرف اپنی بہن کو گلے لگانے دیں لیکن حکام نے انکار کر دیا اور شیشے کے پیچھے ملنے کو کہا۔
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ اب امریکی جیل حکام نے شیشے کے پیچھے بھی ملنے سے انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید ان کی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے سینیٹر طلحہ محمود کے ہمراہ بھیجا گیا ہے
ذرائع کے مطابق فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں حکام سے باضابطہ اجازت لی تھی تاہم امریکی حکام نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو قیدی کی بہن عافیہ صدیقی سے ملنے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی جیل حکام نے فوزیہ صدیقی کو ان کی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔