پاکستان ویمن ٹیم نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے T20I میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی، جو کہ پاکستان ویمنز کی نیوزی لینڈ کے خلاف T20I میچوں میں پہلی فتح ہے۔نیوزی لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 127 رنز بنائے، پاکستان ویمن نے ہدف 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نیوزی لینڈ کی میڈی گرین نے پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 43 جبکہ سوزی بیٹس نے 28 رنز بنائے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاطمہ ثناء کی شاندار باؤلنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمہ دارانہ بلے بازی نے پاکستان ویمن کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر فاطمہ ثناء نے صرف 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد اوپنر شوال ذوالفقار نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان ویمنز اوپنرز شاول ذوالفقار اور منیبہ علی نے 40 رنز کا اچھا آغاز کیا، منیبہ علی نے 23 اور شوال ذوالفقار نے 41 رنز بنائے، ندا ڈار نے 23 جبکہ عالیہ ریاض نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 12 گیندوں پر 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہوں نے اس کی مدد سے 25 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ ر ہی۔