ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ (WCRF) اور امریکن انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ (AICR) کی جانب سے نیو کیسل یونیورسٹی، UK کے محققین کے ذریعہ کئے گئے ایک مطالعہ میں طرز زندگی کی سفارشات کی درستگی کا جائزہ لیا گیا.انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے مقرر کردہ دیگر سفارشات میں ہفتے میں 500 گرام سے زیادہ سرخ گوشت (جیسے گائے کا گوشت یا مٹن) نہ کھانا، ہفتے میں ڈھائی گھنٹے ورزش کرنا، میٹھے مشروبات سے پرہیز کرنا اور صحت مند وزن برقرار رکھنا شامل ہے۔
محققین نے ان تجاویز کا مطالعہ 94,778 برطانوی افراد کے ڈیٹا پر کیا جن کی اوسط عمر 56 سال تھی۔اعداد و شمار میں افراد کی خوراک اور ورزش کے ساتھ ساتھ باڈی ماس انڈیکس (BMI) اور کمر کی پیمائش کی تفصیلات شامل تھیں۔ہر فرد کے ڈیٹا کا سات تجاویز کے خلاف جائزہ لیا گیا۔ آٹھ سالہ مطالعہ کے دوران کینسر کی رجسٹری کا ڈیٹا بھی کینسر کی تشخیص کے لیے استعمال کیا گیا۔مطالعہ میں سفارشات کے ساتھ زیادہ مطابقت رکھنے والا ڈیٹا کینسر کے کم خطرات سے وابستہ پایا گیا۔ جن شرکاء نے سفارش پر عمل کیا ان کے کینسر کا خطرہ سات فیصد تک کم ہوا۔