ٹورنٹو پولیس کی طرف سے جاری ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ 3:30 بجے کے قریب چیری اسٹریٹ پر ایک گاڑی دو افراد کے ساتھ تیز رفتاری سے جنوب کی طرف جا رہی تھی۔ گاڑی جب اونٹاریو جھیل کے پل پر پہنچی، جو زیر تعمیر ہے، ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی پل کے نیچے پانی میں جاگری۔
ٹورنٹو فائر نے کہا کہ دونوں افراد گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے، لیکن ایک پانی سے باہر نہیں نکل سکا۔ اس شخص کی تلاش کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا، تھوڑی دیر بعد اس شخص کو مل گیا اور اسے ای ایم ایس بھیجا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
ٹورنٹو کے پیرامیڈیکس نے بتایا کہ دوسرے شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ گاڑی کو ابھی تک پانی سے نہیں نکالا جا سکا۔ مرنے والے کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی۔