کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے،عمران خان کا پیغام

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جس طرح سے مجھے پکڑا گیا، یہ سب پلان تھا، نواز شریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے، انہیں جیل میں کسی قسم کی پریشانی نہیں، جیل میں رہنا   عبادت سمجھتا ہوں ، جیل میں رہنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں مرنے کے لیے تیار ہوں۔

خاور مانیکا کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تمام الزامات جھوٹے ہیں، میں قسم کھانے کو تیار ہوں کہ میں نے بشریٰ بی بی کی شکل اسی دن دیکھی تھی جس دن میری شادی ہوئی تھی، بچوں کو ان کی والدہ کے خلاف بیان  دینے کو کہا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ کچھ سیاسی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہے  میں واضح کر رہا ہوں کہ پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی۔

عہدے کی ضرورت نہیں، کل بھی کپتان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہوں: قریشی

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی عہدے کی ضرورت نہیں، میں کل بھی کپتان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہوں۔

پی ٹی آئی کے سابق وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ جو لوگ قانون کی حکمرانی سے محبت کرتے ہیں اور نظریاتی ہیں وہ باہر جاکر ووٹ دیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔