آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نزدیک سال 2023 کا بہترین لفظ کونسا ہے؟

اگر آپ کا تعلق جنریشن Z سے نہیں ہے، تو یہ اصطلاح آپ کے لیے کچھ معنی نہیں رکھتی یا آپ نے اسے پہلے نہیں سنا ہوگا، لیکن اگر آپ 90 کی دہائی کے آخر میں پیدا ہوئے ہیں، تو آپ نے اسے ضرور استعمال کیا ہوگا یا اس کے بارے میں آپ کو معلوم ہوگا۔ یہ دراصل انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والا ایک سلینگ لفظ ہے جو بنیادی طور پر 90 کی دہائی کے اواخر میں پیدا ہونے والے نوجوان استعمال کرتے ہیں جو چھوٹی عمر سے ہی سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔
یہ لفظ مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ہیش ٹیگ "rizz” کے ساتھ بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔ آکسفورڈ کے لغت نگاروں نے لفظ "ریز” کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے الفاظ کی مختصر فہرست پر عوامی ووٹنگ کی۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے مطابق لفظ "ریز” کو لفظ کرشمہ کی مختصر شکل کہا جا سکتا ہے۔یہ ایک فعل کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ "to rizz up” جس کا مطلب ہے کسی کو اپنی طرف متوجہ کرنا، بہکانا یا بات کرنا۔مزید برآں، آکسفورڈ کا سال 2022 کا لفظ "گوبلن موڈ” تھا، جو خود غرض، سست اور لالچی کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔Oxford Languages ​​کے صدر Kasper Grathwohl کے مطابق لفظ "rizz” کے استعمال میں اضافہ ثابت کرتا ہے کہ انٹرنیٹ کلچر سے اخذ کردہ الفاظ اور جملے مقامی زبان کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com