اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اپیل واپس لینے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ 13 ستمبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کو 21 اکتوبر 2022 کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے فیصلے کے خلاف گزشتہ سال 28 اکتوبر کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی کیونکہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے 18 جنوری کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی اور عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔