فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے رفح میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ پر بم گرائے جا رہے ہیں، اسرائیلی حملوں میں 9 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں، فلسطینیوں کی پناہ گاہ پر 3 بار بم گرائے جا چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں بمباری سے مزید 4 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 16000 سے زائد فلسطینی شہید اور 43000 زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں حماس کو دھمکی دی ہے۔کہ اسرائیلی فوج غزہ میں ہر جگہ موجود ہے
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک میں وزیراعظم ہوں، فلسطینی اتھارٹی کبھی غزہ کی قیادت نہیں کر سکے گی۔ حماس کا خاتمہ ہمارا اصل ہدف ہے۔ ہم حماس کو ختم کریں گے اور غزہ سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے کہا کہ جنوبی غزہ میں ٹکڑے ٹکڑے کیے گئے فلسطینیوں کو اکٹھا کر کے بمباری کی جا رہی ہے اور امن کا واحد راستہ اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ ہے۔
وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے، اسی لیے وہ اس دورے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
68