شفاف اورپرامن الیکشن کیلئے تیارہیں،چیف الیکشن کمشنر

قومی ووٹرز ڈے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آپ ووٹ کا حق مکمل رازداری اور شفافیت کے ساتھ استعمال کریں۔ قومی ووٹر ڈے کے موقع پر کمیشن عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام یاد رکھیں کہ ووٹ کی طاقت آپ کے ہاتھ میں ہے، اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر ووٹ کا استعمال کریں، الیکشن کے حوالے سے بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں، یہ عوام کا حق بھی ہے اور قومی فریضہ بھی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس وقت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی اور ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، الیکشن کمیشن ضلعی ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ افسران کو مطلع کرے گا ۔
چیف الیکشن کمشنر نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا ہے کہ انتخابی شیڈول چند روز میں دے دیا جائے گا، پورے ملک میں 8 فروری 2024 کو پولنگ ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔