ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین بنچ کا حصہ ہوں گے۔
بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2011 میں صدر زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک 6 سماعتیں ہو چکی ہیں، صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت 2 جنوری 2012 کو ہوئی
صدارتی ریفرنس کی پہلی 5 سماعتیں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی لارجر بینچ نے کیں، صدارتی ریفرنس کی آخری سماعت 9 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔