قیام امن کیلئے سب کو متحد ہو کرقانون سازی کرنا ہوگی، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد میں سابق انسپکٹر جنرلز آف پولیس کی ساتویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پولیس نے ملک میں امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس کے مقروض ہیں، پولیس کو اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی، ملازمت کی نوعیت کچھ بھی ہو ہمیں نرسنگ اور پولیس کے مقدس پیشوں کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کام ایمانداری اور پوری لگن سے کرنا چاہیے۔ .

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ کے خلاف تشدد کی کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی معاشرہ انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، قانون نافذ کرنے والے ادارے بدامنی کے خلاف صف اول میں نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار لوگ شہید ہوئے۔نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ملک میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر قانون سازی کرنی چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں