4 سال مشکل دور،کچھ کرداروں نے پاکستان کی ترقی روکی، نواز شریف 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا چھٹا اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ہوا، نواز شریف نے پارٹی کے ٹکٹ کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شریک تمام افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں، مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ کہ آپ سب لوگ ہماری دعوت پر آئے اور پارٹی ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں قوم نے مشکل دور دیکھا، ہمارے دور میں ترقی عروج پر تھی، ہمارے دور میں کسی قسم کا کوئی سماجی، معاشرتی مسئلہ نہیں تھا اور  معاشی ترقی ہو رہی تھی

نواز شریف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کوئی خواب تھا جو ادھورا رہ گیا، یہ خواب پورا ہونا چاہیے تھا، اگر شہباز شریف ملک کی باگ ڈور نہ سنبھالتے تو ڈیفالٹ ہو جاتا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ تب سے معیشت نیچے کی طرف جارہی ہے، جی ڈی پی کی شرح نمو نیچے آگئی، روپے کی قدر گزشتہ 4 سال میں مستحکم نہیں ہوئی، مہنگائی کی بڑی وجہ معیشت کی بدانتظامی ہے۔

۔ 2013 سے 2017 تک ملک ترقی کی رفتار سے دوڑ رہا تھا۔ 2017 میں یہ باتیں ہوئیں کہ ن لیگ اگلا الیکشن بھی جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دوست ممالک کے ساتھ اپنے معاملات درست کرنے ہوں گے، چینی صدر نے خود مجھے کہا کہ سی پیک آپ کے لیے تحفہ ہے، ہمارے بعد سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، آج وقت ثابت کر رہا ہے کہ ہم ٹھیک تھے

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ قوم کو مشکلات سے نکالے، اللہ 25 کروڑ عوام کو آسان زندگی عطا فرمائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔