63
صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 226 ریکارڈ کی گئی۔
لاہور کے بعد کراچی میں بھی سموگ کا راج ہے، فضائی آلودگی کی شرح 179 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ابھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوا کے معیارکا انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا ہے۔