پی یس ایل کا نواں ایڈیشن 4 سینٹرز میں کرانے کا فیصلہ، وہ سنٹرز کون سے ہیں؟

گزشتہ دنوں پی سی بی نے پی ایس ایل 9 کے 2 مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھجوائے تھے جن میں سے ایک میں صرف کراچی اور لاہور میں میچز منعقد کیے گئے تھے جب کہ دوسرے میں ملتان اور راولپنڈی کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام نے لیگ کو 4 شہروں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اسے 18 فروری کو لاہور میں شروع کرنے کی تجویز ہے، تاہم بعض فرنچائزز کا کہنا ہے کہ ان دنوں سرد موسم اور دھند کے باعث ایسا کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل 9، 485 بین الاقوامی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

19 مارچ کو کراچی میں مجوزہ فائنل پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ٹیموں کو خدشہ ہے کہ کم کراؤڈ آئے گا جس سے ٹکٹوں کی آمدن متاثر ہوگی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زلمی پشاور میں میچز کرانے پر اصرار جاری رکھے ہوئے ہے، اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام 2 ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا تاہم پی سی بی نے پشاور کو میزبانی میں شامل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔مارچ میں رمضان المبارک کے دوران 2 ڈبل ہیڈرز بھی شیڈول کا حصہ ہیں، اعتراضات بھی اٹھائے گئے۔

مذکورہ میچز کو شروع میں منتقل کرنے کا کہا جا رہا ہے، پی سی بی 13 دسمبر کو ڈرافٹ کے موقع پر شیڈول جاری کرے گا۔ کا ارادہ رکھتا ہے۔یاد رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے باعث پی ایس ایل کو یو اے ای منتقل کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی تاہم اب میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔