مظاہرین نے لندن کے تجارتی مرکز سے پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ کیا اور کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ امریکہ نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا اور برطانیہ غیر حاضر رہا۔ برطانیہ ظالم کی بجائے مظلوم کا ساتھ دے۔مظاہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے والوں کو نہیں بھولیں گے اور آئندہ انتخابات میں ان سے اپنے ووٹوں سے بدلہ لیں گے۔دوسری جانب برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے سامنے خاتون نے فلسطینیوں کے حق میں نعرہ لگایا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 18 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 45 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
120