اسرائیلی حملوں میں 47 اتھیلیٹ بھی شہید ہو چکے ہیں،فلسطین اولمپک کمیٹی

اس حوالے سے فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ملبے سے فلسطینیوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایندھن کی کمی کے باعث سول ڈیفنس کے پاس صرف ایک قابل استعمال گاڑی ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کے منصوبے کے تحت خان یونس سے علاقہ خالی کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے خوراک کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے جبکہ غزہ تک امداد اور ایندھن کی رسائی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

دوسری جانب فلسطینی اولمپک کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 47 فلسطینی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 18 ہزار جب کہ زخمیوں کی تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والوں میں 8000 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔