چینی لہسن قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار، امریکی سینیٹر کا تحقیقات کا مطالبہ

ریپبلکن سینیٹر رک سکاٹ نے امریکی وزیر تجارت کو خط لکھ کر چینی لہسن کے غیر محفوظ ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے خط میں امریکی سینیٹر رک سکاٹ نے چینی لہسن اگانے کے طریقوں پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ چین دنیا میں لہسن کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے اور امریکا اس کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بیرونی ممالک خصوصاً کمیونسٹ چین میں لہسن اگانے کے طریقے غیر محفوظ ہیں اور امریکہ میں صحت عامہ کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔اپنے خط میں انہوں نے مزید لکھا کہ فوڈ سیفٹی اور سیکیورٹی ایک اہم مسئلہ ہے اس لیے یہ مسئلہ ہماری قومی سلامتی، صحت عامہ اور معاشی خوشحالی کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے امریکی محکمہ تجارت سے مطالبہ کیا کہ وہ چین سے درآمد شدہ لہسن کے معیار اور امریکیوں کی صحت پر اس کے منفی اثرات کی تحقیقات کرے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔