سمندری آلودگی صاف کرنیوالی کورل ریفس کیا ہیں اوریہ کیوں ختم ہو رہی ہیں؟

ماہرین کے مطابق کورل ریفس سمندر میں آبی حیات کا مسکن اور ان کے لیے خوراک کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ماہرین نے کہا کہ یہ چٹانیں ہر سال 70 سے 90 ملین ٹن کاربن جذب کرتی ہیں، جو ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں اور گرم ہونے والی آب و ہوا سے بچاتی ہیں اور ماحولیاتی نظام کا بہت اہم حصہ ہیں۔ماہرین کے مطابق کراچی کی ہوا میں بدبو کے ساتھ آنکھوں اور جلد کی کئی بیماریوں کی ایک وجہ سمندری آلودگی کو صاف کرنے والی کورل ریفس کی تباہی بھی ہے۔

ماہرین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سمندر کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف ہم انسان ہر قسم کا صنعتی فضلہ اور سیوریج کا فضلہ سمندر کو سمندر سمجھ کر سمندر میں پھینک رہے ہیں۔ماہرین نے کہا کہ زمین کی فضا میں پائی جانے والی 70 فیصد سے زائد آکسیجن سمندروں سے آتی ہے اور ہم سمندروں کو آلودہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ فضا صحت کے لیے نقصان دہ ہو رہی ہے۔ماہرین نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی تحفظ، انسانی صحت اور آبی حیات کی بقا کے لیے سمندر میں پھینکے جانے والے فضلے کو صاف کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca