یہ معلومات عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی۔ انہوں نے کہا کہ 13 بلین ڈالر کے اس پروگرام کی تفصیلات کا اعلان پیر کی صبح پریس کانفرنس میں کیے جانے کا امکان ہے۔یہ انشورنس پلان لبرلز اور این ڈی پی کے درمیان سپلائی اور اعتماد کے معاہدے کی پہلی شرط ہے۔ اس معاہدے میں کم اور درمیانی آمدنی والے کینیڈینوں کو نجی انشورنس کے بغیر دانتوں کے فوائد فراہم کرنے کے منصوبے پر زور دیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں درخواستیں اگلے ہفتے سے کھلنے کی توقع ہے، جس میں سب سے پہلے 87 سال سے زائد عمر کے بزرگ مستفید ہوں گے، تاہم انہیں کلیم کے فوائد حاصل کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ پھر آہستہ آہستہ تمام بزرگ شہریوں، 18 سال سے کم عمر کے بچے اور معذور افراد کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔