ڈپریشن اور پریشانی جیسی بیماریوں سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟

ڈپریشن یا اضطراب میں مبتلا افراد ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ روزانہ دہی کھانے کی عادت آپ کو ڈپریشن اور پریشانی سے بچا سکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔یونیورسٹی آف ورجینیا سکول آف میڈیسن کی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دہی اور خمیر شدہ کھانوں کا استعمال دماغی امراض سے بچا سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق دہی میں موجود صحت بخش بیکٹیریا جسم کو ذہنی تناؤ پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں جو کہ ڈپریشن اور پریشانی جیسے دماغی امراض کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔چوہوں پر اس سے پہلے کی تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی پتہ چلا تھا کہ دہی میں موجود بیکٹیریا ڈپریشن کو ریورس کرنے میں مدد کرتے ہیں۔اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس نئی تحقیق میں دہی یا خمیر شدہ کھانوں میں موجود مختلف قسم کے بیکٹیریا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔یہ تجربات چوہوں پر کیے گئے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ معدے میں مخصوص بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ دماغی امراض سے بچاتا ہے۔
محققین کے مطابق، تحقیق گٹ بیکٹیریا اور ڈپریشن یا پریشانی جیسی بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام کے تحفظ کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت بخش خوراک کا استعمال دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔لیکن دہی میں موجود بیکٹیریا Lactobacillus اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ تناؤ، ڈپریشن اور پریشانی کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca