دودھ کی ایسی دکان جہاں 75 سال سے مسلسل چولہا جل رہا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور میں سجاتی گیٹ کے قریب واقع دودھ کی اس غیر معمولی دکان کا بڑے فخر سے دعویٰ ہے کہ جس دودھ کے برتن میں آگ رکھی جاتی ہے وہ 1949 سے جل رہی ہے۔

دکان کے مالک وپل نیکوب نے بتایا کہ میرے دادا نے یہ کام 1949 میں شروع کیا تھا۔ یہ آگ 1949 سے جل رہی ہے۔ دکان روزانہ 22 سے 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے جس میں روایتی طور پر کوئلے اور لکڑی کی آگ پر دودھ گرم کیا جاتا ہے۔

وپل نیکوب نے مزید کہا کہ یہ دکان تقریباً 75 سال سے کھلی ہے اور ہم نسل در نسل کام کر رہے ہیں۔ میں تیسری نسل سے ہوں اور یہ دکان یہاں کی روایت بن گئی ہے۔ ہماری دودھ کی دکان مشہور ہے۔ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور   یہی وجہ ہے کہ ہم ایک کامیاب کاروبار چلا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔