ایران کی تابان ایئر لائن نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کردیا

تفصیلات کے مطابق ایران کی تبان ایئرلائن کی پہلی پرواز آج کراچی سے مشہد کے لیے روانہ ہوگی۔ پہلی پرواز کا آغاز اور افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری کریں گے اور وہ خود مشہد روانہ ہوگئے۔
اس کے علاوہ ایرانی قونصل جنرل حسن نورانی بھی پہلی افتتاحی پرواز سے مشہد روانہ ہوئے۔
کراچی ایئرپورٹ پر ایران کی تابان ایئر کی افتتاحی پرواز کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایرانی قونصل جنرل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کے حکام بھی موجود تھے۔
پہلی پرواز میں گورنر سندھ کے علاوہ 80 سے زائد مسافر روانہ ہوئے۔ تا بان ایئر ابتدائی طور پر ایک ہفتہ وار پرواز چلائے گا جس میں مزید آنے والی پروازیں ہیں۔
تابان ایئر کی کراچی سے مشہد کی پرواز ہر منگل کو رات گیارہ بجے، جب کہ مشہد سے کراچی کی پرواز ایرانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگی۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایران ایئر کے بعد تابان ایئر پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے والی دوسری ایئر لائن ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔