بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جموں و کشمیر میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے اور امریکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر پاکستان کے ساتھ شراکت داری کا منتظر ہے۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ملکی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواستیں متفقہ طور پر مسترد کر دی تھیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
75