نواز شریف کو لندن پلان کے تحت بری کیا گیا ہے، تحریک انصاف

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کو لندن پلان کے تحت اپنی عزت گروی رکھ کر بری کیا گیا، مجرم کی بریت ا نصاف کے چہرے پر کالا دھبہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ان کی لوٹ مار کل کی طرح آج بھی حقیقت ہے، مدعی چوروں کے سرپرستوں کے قبضے میں مقدمہ چھوڑ کر بھاگ گیا۔
پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگی جائیدادیں ہیں لیکن چور رسیدیں پیش کرنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی اپیل پر انہیں بری کردیا۔
عدالت نے العزیزیہ ریفرنس واپس احتساب عدالت بھیجنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کو کیس سے بری کردیا۔
یاد رہے کہ 6 جولائی 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اس کے علاوہ 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا تھا جب کہ اب مسلم لیگ ن کے رہنما کو بھی ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔