غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 682 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 7 ہزار 729 سے زائد بچے اور 5 ہزار 153 سے زائد خواتین شامل ہیں جب کہ 8 ہزار 663 سے زائد بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین ہیں۔ زخمیوں میں اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ: اسرائیلی حملوں میں 10 خواتین صحافیوں سمیت 86 میڈیا ورکرز شہید ہوئے

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے، فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان گلی کوچوں میں لڑائی کے دوران کئی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوئے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ گزشتہ رات سے جاری جھڑپوں میں 10 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ غزہ سے حماس کی جانب سے اسرائیلی شہر اشدود میں میزائل حملے میں ایک اسرائیلی شاپنگ سینٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ غزہ میں زمینی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 115 ہو گئی ہے۔
ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ کا محاصرہ کرنے کے علاوہ 3 گھروں کو بموں سے اڑا دیا، فلسطینی فورسز کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت سے 63 بچوں سمیت شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 280 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 3 ہزار 365 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی تباہی کے بعد عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہونے والے لاکھوں بے گھر افراد کو ایک اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید بارش کے باعث فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا امتحان بن گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔