بیروزگاری سےتنگ نوجوان بھارتی لوک سبھا میں گھس گئے،سموگ بم پھینک دیا

2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملے کے دن، نئی لوک سبھا اسمبلی کی عمارت میں جاری اجلاس کے دوران، مہمانوں کی گیلری میں دو نوجوان تھے جنہوں نے اچانک سے سموگ بم پھینک دیا
نوجوانوں نے ارکان کی نشستوں کی طرف چھلانگ لگا کر اسموک بم پھینکے جس کے بعد ایوان میں افراتفری پھیل گئی.
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا. واقعے کے بعد اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی.
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کی جانب سے دونوں نوجوانوں کو مبینہ طور پر سہولت فراہم کرنے کے الزام میں مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے, اب تک پانچ گرفتاریاں ہو چکی ہیں جبکہ ایک مبینہ شخص اب بھی فرار ہے.
پولیس کے مطابق 4 افراد نے لوک سبھا میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا جن میں سے ساگر شرما اور منورجن ڈی نے مہمانوں کی گیلری سے چھلانگ لگا کر دھواں دار بم پھینکے تھے, جبکہ وشال شرما نے انہیں رہائش فراہم کی تھی گرفتار ہونے والے پانچوں نوجوان بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں کودنے والے دو نوجوانوں ساگر اور انجینئرنگ گریجویٹ منورنجن ڈی نے بی جے پی ایم پی پرتاپ سمہا سے پاس لے کر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ لیا.
پارلیمنٹ کی اتنی بڑی سیکیورٹی خلاف ورزی پر اپوزیشن کے ہاتھوں بی جے پی کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا