بارڈر ہیلتھ سروسز نے مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کی تقسیم کو فوری طور پر روک دیں.
ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر صحت کے افسران اور معاونین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں.
کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ڈیکلریشن فارم میں معلومات داخل کرنا اور فارم لاؤنج میں موجود ہیلتھ سٹاف کے حوالے کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا,دوسری صورت میں پاکستان میں داخلے اور امیگریشن کی اجازت نہیں تھی.
ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتہ، مختلف ممالک میں قیام اور مسافر کی صحت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں.
99