بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا، انوار الحق کاکڑ

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ لوگوں کو بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس اور ناامید نہیں ہونا چاہیے  کشمیر کبھی ہندوستان کا حصہ نہیں تھا اور نہ کبھی ہوگا.

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پرہے کوئی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتی.

انور الحق کاکڑ نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق کوئی بھی یکطرفہ کارروائی پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں ہے

گزشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا  تھا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتا

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مفادات اور سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، کشمیر کی وجہ سے پاکستان پر تین بار جنگ مسلط کی گئی  اگر 300 بار جنگ مسلط کی جائے تو ہم یہ جنگ لڑیں گے. اگر کسی کے ذہن میں کسی قسم کا اندیشہ ہو تو اسے ہٹا دیں.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔