110
سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث میٹروبس اور اورنج لائن ٹرینوں میں طلباء کے لیے مفت سفر کی سہولت فی الحال منسوخ کر دی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں طلباء کے لیے مفت سفری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ 18 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
احمد جاوید قاضی کے مطابق صوبائی کابینہ موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام پر اس سہولت کے دوبارہ اجراء کا فیصلہ کرے گی۔