آرمی چیف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، غزہ اور کشمیر کے معاملات پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انتونیو گوتریس نے آرمی چیف کا نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور عالمی امن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام سنجیدہ کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کی مذمت کی اور بھارتی اقدامات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جنرل عاصم منیر نے سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری دفاع، ڈپٹی سیکرٹری خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔جنرل عاصم منیر نے ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔
آرمی چیف کے دورے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔