149
ایوی ایشن سیکرٹری کی ہدایات پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حکم میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کی ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر تلاشی نہیں لی جائے گی.
حکم نامے کے مطابق حاضر سروس ججوں اور ان کی شریک حیات کی ہوائی اڈوں پر تلاشی نہیں لی جائے گی.
اے ایس ایف کی جانب سے ایوی ایشن سیکرٹری کی ہدایت پر ججوں کی جانب سے تلاشی سے استثنیٰ کا حکم 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا.
سیکرٹری ایوی ایشن نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر تلاشی سے استثنیٰ کا حکم جاری کیا.