94
محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع نے بتایا کہ مارخور کے لیے 2 لاکھ 32 ہزار ڈالر کی بولی تاریخ کی سب سے بڑی بولی ہے
ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی شہری نے اکتوبر 2023 میں بولی کے ذریعے مارخور شکار کا اجازت نامہ حاصل کیا تھا.
واضح رہے کہ مارخور قومی جانور ہے اور اس سے پہلے بھی مارخور کے شکار کے لیے بولیاں لگائی گئی ہیں جس کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ آتے ہیں.
اس سے قبل ایک امریکی شہری نے چترال میں 22.2 ملین پاکستانی روپے کی بولی لگا کر مارخور کا شکار کیا تھا، جب کہ استور میں مارخور کے شکار کے لیے 186،000 ڈالر ادا کیے گئے تھے.