جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری، مزید 90 فلسطینی شہید

غزہ کے جبالیہ کیمپ میں شہاب خاندان کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 100 زخمی ہوئے۔ حملے میں قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔اسرائیلی فورسز نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ ختم کردیا تاہم عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کی تباہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمال عدوان اسپتال کے غیر فعال ہونے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رفح میں زور دار دھماکے میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ سمیت جنوب مشرقی علاقے میں بھی دو حملے کیے۔دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے بعد اسرائیلی فوج نے نور الشمس کیمپ پر حملہ کردیا، اسرائیلی طیارے کے حملے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بھی کیمپ جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کے تازہ حملوں میں  لڑکی سمیت 10 سے زائد فلسطینی شہید

حملے کے مقام پر طبی امداد نہ ملنے کے باعث 2 فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینس کے اندر سے طبی عملے کے ایک رکن کو بھی گرفتار کر لیا۔دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مصری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل، قطر اور مصری حکام کے درمیان غزہ میں نئی ​​عارضی جنگ بندی کے لیے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

7 اکتوبر کے بعد پہلی بار امدادی ٹرک اسرائیلی علاقے سے کرم شیلانگ کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے۔ غزہ میں 4 روز سے بند مواصلاتی اور انٹرنیٹ سروسز بھی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 50 ہزار 897 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اکثریت صرف بچوں اور عورتوں پر مشتمل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔