لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا صبح میں وزیر اعظم تھا شام کو میں ہائی جیکر بن گیا، پورا کھیل منتخب لوگوں کو لانے کے لیے کھیلا گیا
انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا، ہم نے پشاور سے سکھر تک موٹر ویز بنائیں، ہم نے غیر ملکی قرضے واپس کر د ئیے، ہم نے ملک کو موٹر ویز اور سی پی ای سی جیسے منصوبے د ئیے ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ روک دی اور ڈیم بنائے
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے لواری سرنگ بنائی، ہم نے کراچی کو امن دیا، ووٹ کسی اور کو گیا
انہوں نے کہا کہ ہم محنت کش لوگ ہیں، ہم غریبوں کے دکھ بانٹنا چاہتے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں آٹا اور دال مہنگی ہوئی ہمارے زمانے میں روٹی 4 روپے تھی، آج 20 روپے ہے
نواز شریف نے کہا کہ ہم نے کبھی آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، ہم نے ہمیشہ آئین کا احترام اور تحفظ کیا ہے، جو آئین کا احترام اور تحفظ نہیں کرتے انہیں سزا بھگتنی ہوگی
مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے رانا ثناء اللہ پر ہیروئن کی اسمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، ہمارے خلاف بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات ججوں نے اٹھائے. ہم نے کبھی بھینس نہیں چرائی اور نہ ہی اس کے بارے میں سوچا۔