آئی فون 16 کب متعارف کرویا جائیگا اور اس کا ڈیزائن کیسا ہو گا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایپل کے نئے آئی فونز ستمبر 2024 میں متعارف کرائے جائیں گے تاہم ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آئی فون 16 سیریز کے ماڈل کیسا نظر آئے گا۔لیکن ایک رپورٹ نے ممکنہ آئی فون 16 ڈیزائن کے پروٹو ٹائپ خاکے جاری کیے ہیں۔MacRumors نے رپورٹ کیا ہے کہ ایپل اگلے سال کے بنیادی آئی فون ماڈل کے بیک ڈیزائن اور بٹنوں میں تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے۔

اس کے لیے کمپنی کی جانب سے تین ڈیزائنز پر غور کیا جا رہا ہے، جن کے خاکے رپورٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔پہلے سبز پیلے رنگ کے ڈیزائن میں پچھلے حصے پر آئی فون ایکس جیسا کیمرہ سیٹ اپ دکھایا گیا ہے۔کیمرہ سیٹ اپ گلابی اور سیاہ ڈیزائن میں ایک جیسا نظر آتا ہے۔لیکن تینوں ڈیزائنوں میں والیوم کنٹرولز کے ساتھ ساتھ ایکشن بٹن بھی نظر آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی فون 15 سیریز میں ایکشن بٹن صرف پرو ماڈلز میں دیا گیا تھا تاہم یہ اگلے سال تمام ڈیوائسز کا حصہ بن سکتا ہے۔ایک سیاہ ڈیزائن میں ایک نیا کیپچر بٹن پاور بٹن کے نیچے بھی نظر آتا ہے۔یہ نیا بٹن ممکنہ طور پر کیمرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔آئی فون 16 سیریز کے چاروں ماڈلز ایپل کے A18 پروسیسر سے چلنے کا امکان ہے، جبکہ iOS 18 بھی اس کا حصہ ہوگا۔تاہم، فون کی اس سیریز میں ہارڈ ویئر میں بڑی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔