لیکن اب امریکی سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے امریکی ریاست الاسکا میں وہیل مچھلی کے ساتھ 20 منٹ طویل گفتگو کی ہے اور اسے ممکن بنایا ہے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنوب مشرقی الاسکا میں ٹوئن نامی 38 سالہ وہیل نے پہلے سے ریکارڈ شدہ ‘ٹیلی فونک کال کا جواب دیا اور SETI انسٹی ٹیوٹ اور UC ڈیوس کے محققین سے بات کی.
محققین کی ٹیم نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وہیل اور انسانوں نے ایک دوسرے سے بات کی ہے. ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں دیگر دنیاوی مخلوقات کے ساتھ بات چیت کرنے کی صلاحیت کے امکان کو بھی روشن کرتا ہے.
سائنس دانوں نے ایک مخصوص استقبالیہ کال نشر کی جسے پانی کے اندر وہپ/تھروپ کہا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ایک وہیل کشتی پر آئی اور جواب دیا.