ایران کا 33 ممالک کیلئے فری ویزا،کیا پاکستان شامل ہے ؟

ایران کے ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے وزیر عزت اللہ زرغامی نے اس فیصلے کو عالمی پیغام کے طور پر اجاگر کیا
جن 33 ممالک کے لیے ایران نے ویزا فری داخلے کا اعلان کیا ہے ان میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت، بھارت، روس، لبنان، ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان شامل ہیں.
اس کے علاوہ تیونس، موریطانیہ، تنزانیہ، زمبابوے، ماریشس، سیشلز، انڈونیشیا، برونائی، جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کے لیے ایرانی ویزا مفت ہوگا.
کمبوڈیا، ملائیشیا، ویت نام، برازیل، پیرو، کیوبا، میکسیکو، وینزویلا، بوسنیا اور ہرزیگووینا، سربیا، کروشیا اور بیلاروس کے شہری بھی ویزا فری داخلے سے لطف اندوز ہوں گے.
ایرانی وزیر زرغامی نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر ان کی وزارت نے 60 ممالک کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش کی تھی لیکن حکومت نے ان میں سے 33 کے لیے اس اقدام کو گرین سگنل دیا.
واضح رہے کہ ایرانی شہریوں کو اب 19 دسمبر سے باقاعدہ پروازوں کے ذریعے عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے کا موقع ملے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔