غزہ، سرنگ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، 5 ہلاک

القسام بریگیڈز نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 41 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا اور اسرائیلی فوج کی سپلائی لائنوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا، جس سے زمینی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 138 ہو گئی۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کم نہ ہوسکے، ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ پر بمباری سے 60 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ جبالیہ۔ غزہ میں مواصلات اور انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر بند کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ جنگ ، کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ،زخمی یا معذور ہوئے ؟

اسرائیلی فورسز نے رفح میں ایک رہائشی علاقے پر بھی حملہ کیا جسے عرب میڈیا نے لائیو کوریج کے دوران ریکارڈ کیا۔ رفح پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 5 افراد شہید، متعدد زخمی، رفح حملے میں ایک مسجد شہید اور ایک رہائشی عمارت بھی تباہ ہوئی۔غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ شہید ہونے والوں میں نصف سے زیادہ صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔دوسری جانب ملائیشیا نے اپنی بندرگاہوں پر اسرائیلی بحری جہازوں کے لنگر انداز ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ حوثی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ہمارے خلاف جنگ کی حماقت کی تو وہ خاموش نہیں رہیں گے، وہ میزائلوں سے حملہ کریں گے اور دیگر کارروائیاں کریں گے۔
دوسری جانب اسرائیل دو ہفتے کی جنگ بندی پر غور کر رہا ہے، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ ممکنہ مذاکرات کے لیے مصر پہنچ گئے ہیں۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث آنے والے دنوں میں بہت سے بچوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔یونیسیف کے مطابق غزہ میں بچوں کو ان کی ضرورت کے صرف 10 فیصد پانی تک رسائی حاصل ہے۔

مزید پڑھیں

حماس کا حملہ، 6 اسرائیلی ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ، 19 افراد ہلاک

غزہ میں بچے اور ان کے اہل خانہ غیر محفوظ ذرائع سے آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ بچوں کو صاف پانی کی اہم فراہمی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے بچوں کے مرنے اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی صدر جوڈی گنزبرگ نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔جوڈی گنزبرگ کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحافیوں کو واضح طور پر صحافتی آلات سے لیس ہونے کے باوجود نشانہ بنایا گیا، صحافیوں کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔